ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا، اُڈپی اور کورگ اضلاع کے وکلاء، اساتذہ اور جرنلسٹ حضرات کے لئے سیرت ﷺ مضمون نویسی مقابلہ

دکشن کنڑا، اُڈپی اور کورگ اضلاع کے وکلاء، اساتذہ اور جرنلسٹ حضرات کے لئے سیرت ﷺ مضمون نویسی مقابلہ

Wed, 02 Dec 2020 20:05:00    S.O. News Service

اُڈپی:2؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)آخری رسول حضرت محمد ﷺ کی سیرت  اور پیغام عوام تک پہنچانے کے مقصد سے ، آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کی غرض لے کر جماعت اسلامی ہند منگلورو علاقےکی جانب سے دکشن کنڑا، اُڈپی اور کورگ اضلاع کے وکیلوں ، جرنلسٹوں اور استادوں کے لئے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کئے جانے کامحمد ادریس ہوڑے نے اعلان کیا۔

اُڈپی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ مضمون نویسی کا مقابلہ خصوصی طورپر وکلاء، جرنلسٹ اور اساتذہ کے لئے منعقد کیاجارہاہے۔ جس کے لئے ’’معاشرے کی تشکیل میں حضرت محمد ﷺ کا رول ‘‘عنوان دیاگیا ہے۔ مضمون بھیجنے کے لئے 10دسمبر آخری تاریخ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مضمون مطالعاتی ہو، آزادانہ طورپر خود سے لکھا گیا ہو۔ فل اسکیپ سفید پیج کے ایک طرف لکھا ہونا چاہئے اور 8صفحات سے زائد نہ ہو۔ کنڑا زبان کو ترجیح دی جائے گی ۔ البتہ انگریزی اورا ردو زبان میں بھی مضمون لکھ سکتےہیں۔ اس سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے 9448300589پر رابطہ کرسکتےہیں۔ مضمون نویسی میں شریک ہونے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔ پہلا انعام 15000روپئے ، دوسرا انعام 10000روپئے اور تیسرا انعام 5000روپئے ہوگا۔ انعام کے ساتھ سند اور یادداشت دی جائے گی۔ مضمون ’’پیغمبر حضرت محمد ﷺ سیرت ابھیان -2۔ ہدایت سنٹر بی بی الابی روڈ۔ منگلورو ۔575001‘‘ کے پتے پر  پوسٹ کرنے کہاگیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ناظم ضلع شبیر ملپے ، پروفیسر عبدالعزیز ، ریاض احمد ، عبدالعزیز ادیاور موجود تھے۔


Share: